مینگلور 30/اکتوبر (ایس او نیوز) قریبی علاقہ بیلتھنگڈی میں دو کاروں کی ٹکر میں دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ، جبکہ چھ لوگ زخمی ہوگئے۔ مرنے والوںکی شناخت وشوا کُلال اور ونائک کُلال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
حادثہ اتوار کی شام کو اُس وقت پیش آیا جب ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے میں دوسری کار پر سوار دو لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مینگلور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔جبکہ دیگر چار زخمیوں کو بیلتھنگڈی کے اسپتال میں ہی داخل کیا گیا ہے۔